اسلام آباد – ایکسپریس نیوز : وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژری آئٹمز کی درآمدپر پابندی عائد کرنے کافیصلہ کر لیا۔
وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے زریعے برآمد کیے جانے والی لکژری اشیا پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ٹائرز، فیبرکس، کاسمیٹکس اور ٹائلز سمیت متعدد اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرف ایک سال میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2.5ارب ڈالر اضافے سے 6.71ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے پاکستان کی جانب سے درآمد پر پابندی کے اثرات کوزائل کردیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ جن اشیا کی درآمد پر پابندی یا ڈیوٹی بڑھائی جاتی ہے وہی اشیا ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے منگوائی جارہی ہیں، افغانستان میں ڈیوٹی کم ہونے کےباعث بیشتر اشیا اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان میں فروخت کردی جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے ریوالونگ انشورنش اور بینک گارنٹی اشیا کی 100 فیصد مالیت پروصول کرنے کی سفارش کردی ہے اور ایف بی آر کو اففان ٹرانزٹ ٹریڈ پر 10فیصد پراسینگ فیس بھی عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…