peshawar live news-update
ویب ڈیسک ستمبر 29, 2023 : پشاور پولیس کی اغواء کاروں کیخلاف ایک اور کامیابی، بزرگ تاجر کے بعد یکہ توت سے اغواء شہری بازیاب کرا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کے نوٹس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ یکہ توت کے علاقے سے اغواء ہونے والا شہری بازیاب کرا لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزموں نے شہری کو اغواء کرکے ایک حجرے میں قید کر رکھا تھا اور اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ یاد رہے کہ مغوی شہری کو بازیاب کرانے کی کارروائی ایس ایس پی آپریشنز کے نوٹس پر کی گئی۔ یکہ توت سے اغواء شہری بازیاب کرانے سے قبل پشاور پولیس نے صدر سے اغواء بزرگ شہری کو نوشہرہ سے بازیاب کرا لیا تھا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…