Categories: Latest News

پشاور: خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ہراسانی کے الزام پر گریڈ 18 کا افسر نوکری سے فارغ

پشاور کی خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے طالبہ کے ساتھ ہراسانی کے واقعے پر گریڈ 18 کے افسر  کو نوکری سے فارغ کردیا ہے جبکہ گریڈ 17 کے دوسرے اسٹاف ممبر کی تنزلی کی گئی ہے۔

شیبا حیدر (جیونیوز): یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہائرایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق اسٹاف ممبران اور طلبا کے درمیان ’قریبی تعلقات‘ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ کیمپس میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

یونیورسٹی میں ہراسمنٹ سیل کی چیئرپرسن ڈاکٹر بریخنہ جمیل کا کہنا تھا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ہراسانی کے چار کیسز سامنے آئے تھے، تحقیقات کے بعد الزامات ثابت ہونے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے گریڈ 18 کے ایک افسر کو نوکری سے فارغ جبکہ گریڈ 17 کے دوسرے ملازم کی تنزلی کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ہراسانی کے کیسز کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق واقعات کی روک تھام کیلئے اسٹاف ممبران اور طلبا کے درمیان ’قریبی تعلقات‘ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں جن میں معطلی، برطرفی ، جرمانہ، ڈگری روکنا اور پیشہ ورانہ لائسنس کی منسوخی شامل ہیں۔

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago