Categories: Latest News

پشاور یونیورسٹی ہراسانی کیس پر انکوائری کمیٹی تشکیل، رپورٹ طلب

پشاور یونیورسٹی ہراسانی کیس پر انکوائری کمیٹی تشکیل، رپورٹ طلب

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر پشاور یونیورسٹی ہراسانی کیس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی صوبائی حکومت کی جانب سے طالبات کا مرد اساتذہ کے ساتھ ہرقسم کا رابطہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے جامعات میں طالبات کے تحفظ کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کر دیا، جس کے تحت فیکلٹی اور طالبات کے میل جول پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ طالبات کی شکایات کے فوری حل کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ کو واضح احکامات دیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ہراسگی کے خلاف آگاہی سیمینار لازمی ہونے چاہئیں، جامعات میں سال میں کم از کم سہ ماہی ورکشاپس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ہراسگی کے خلاف تحفظ ایکٹ 2010 اور ایچ ای سی پالیسی سے متعلق آگاہی بھی دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر پشاور یونیورسٹی ہراسانی کیس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام جامعات سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور یونیورسٹیوں کو ہدایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کو رپورٹ باقاعدگی سے ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

23 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago