Health Department mismanagement, Peshawar becomes hotbed of chikungunya after polio and dengue
پشاور: صوبائی محکمہ صحت بدانتظامی کا شکار ہونے سے پشاور پولیو اور ڈینگی کے بعد چکن گونیا کا گڑھ بن گیا،ا ور اب اس موذی مرض کا وائرس کے پھیلاو کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم متعلقہ محکمے کے عہدیداروں پر صرف کاغذی کارروائی اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے تک محدود رہنے کے شدید الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔
محکمہ صحت کے ایک سرکلر کے مطابق صوبائی بیماریوں کے نگرانی و حفاظتی یونٹ کو پشاور کے مختلف علاقوں میں بخار اور جوڑوں میں شدید درد کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جنہیں طبی ماہرین نے چکن گونیا سے مشابہہ قرار دیا ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے، آئسولیشن وارڈ بنانے، ادویات کا ذخیرہ بڑھانے اور مچھروں کی افزائش گاہوں کو تلف کرنے سمیت متعدد فوری اقدامات کا حکم جاری کیا ہے، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے کے افسران ان ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے بجائے محض فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر اور اعلانات شیئر کرنے تک محدود ہیں۔
عوام کا موقف ہے کہ اگر بروقت احتیاطی اقدامات نہ کئے گئے تو یہ مرض بھی ڈینگی کی طرح تیزی سے پھیل سکتا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پشاور میں ڈینگی اور پولیو کے مسائل پر قابو نہ پانے کے بعد اب چکن گونیا کے پھیلاو نے عوام میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔
محکمہ صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے صحت عامہ کے مسائل دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیںصوبائی حکام نے ضلعی ہیلتھ آفیسرپشاور کو روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس منعقد کرنے ، صورتحال پر بروقت کنٹرول یقینی بنانے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جاری کردہ ایڈوائزری بھی
مقامی سطح پر نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…