IG Islamabad explained the reason behind Imran Khan's arrest
شہر اقتدار میں حالات معمول کے مطابق ہیں، آئی جی اسلام آباد
سما نیوز رپورٹ: آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی وجوہات بتادیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، انہیں نیب نے رینجرز کی معاونت سے حراست میں لیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے 15 منٹ میں جواب طلب کرلیا۔
آئی جی اسلام آباد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں حالات معمول کے مطابق ہیں، شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…