Categories: Latest News

خیبر پختونخوا میں بالخصوص نوجونوں کو چینی زبان سیکھنےکی ضرورت ہے، حاجی فضل الہیٰ

پشاور ( جنگ نیوز ) نگران صوبائی وزیر خوراک و آبپاشی حاجی فضل الہٰی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں چینی زبان سیکھنے والوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع کہیں زیادہ ہوں گے جس کے پیش نظر پاکستان بھر میں بالعموم اور خیبرپختون خوا میں بالخصوص نوجوانوں کو چینی زبان سیکھنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی و اطلاعاتی مرکز چائنہ ونڈو میں قومی کمیشن برائے ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کے تعاون سے منعقدہ چینی زبان سکھانے کے کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پاکستان کے سابق ہاکی اولمپئن کھلاڑیوں، کرنل سعید، منظور الحسن سینئیر اور محمد عثمان نے خاص طور پر تقریب میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے چھ ماہ پر محیط کورس مکمل کرنے والے 45 طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب میں حاجی فضل الہٰی نے کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی خوشحالی ،معاشی و اقتصادی ترقی سے مشروط ہو چکی ہے جس کے لئے دنیا بھر میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے اس سلسلہ میں پاکستان میں چین کی جانب سے سی پیک منصوبہ بلاشبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں اب تک65 ارب ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے اور لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔ نگران صوبائی وزیر خوراک و آبپاشی کا مزید کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون میں کارخانے لگنے کے بعد مقامی افراد کو روزگار بھی میسر آئے گا ۔ اس سلسلہ میں صوبائی اور وفاقی حکومتیں پہلے ہی ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چائنہ ونڈو کے منتظمین نے چینی زبان سکھانے کے کورسز شروع کر کے ایک اہم فریضہ انجام دیا ہے اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ چینی یونی ورسٹیوں سے مفاہمت کی یاداشتوں پر دست خط کرنے کے علاوہ مقامی افراد کو چینی زبان سیکھنے کے لئے سکالرشپ دیئے جائیں۔ تقریب سے خطاب میں پاکستان کے سابق نامور ہالی اولمپئن منظور الحسن سینئیر جنہیں پاکستان ہاکی کے سنہرے دور میں دیوار چین سے تشبیہ دی جاتی تھی کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پشاور میں نوجوانوں کو مفت چینی زبان سکھائی جا رہی ہے جو صدقہ جاریہ ہے اور وہ دن دور نہیں جب سی پیک کے ثمرات سے سارے پاکستان میںترقی و خوش حالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔انہوں نے پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے اس یقین کا بھی اظہار یا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں خاص طور پر ہاکی مقابلے بھی ہوں گے۔قبل ازیں نگراں صوبائی وزیر خوراک و آبپاشی حاجی فضل الہٰی، پاکستان کے سابق ہاکی اولمپئن کھلاڑیوں، کرنل سعید، منظور الحسن سینئیر اور محمد عثمان نے کورس مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کیں 

via: Jung News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

9 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

19 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago