ویب ڈیسک: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عالمگیر شاہ نے دوہرے قتل مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے کے بعد مجموعی طور پر 85 سال قید اور 15 لاکھ سے زائدجرمانہ کی سزاء سنادی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ممتاز علی نے تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقہ میں سابقہ دشمنی کی بناء پر دو افراد محمد یونس اور فدا محمد کو قتل جبکہ پانچ افراد عالمگیر، شیر،شاکر احمد، عباس اور محمد حارث کو زخمی کردیا تھا۔
واقعہ 5فروری 2016 کو پیش آیا تھااور فریقین کے مابین سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات302,، 324اور 337F کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کی۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پرملزم ممتازعلی کو دفعہ 302 میں 50سال، 324 میں 30 سال اور ایف 337 میں 5سال قید کی سزاء سنادی۔ملزم پر تینوں دفعات میں مجموعی طور پر 15لاکھ اور 20 ہزار روپے کاجرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…