Khyber Pakhtunkhwa government announced to give free books and bags to school students
کاشان اعوان (آج نیوز): خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری پرائمری اسکولوں کی نجکاری کے لیے تشہیری مہم شروع کردی جبکہ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 8 پرائمری اسکولوں کی نجکاری کے لیے اشتہار دے دیا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی ویب سائٹ پر دیے گے اشتہار کے مطابق 6 گرلز اور 2 بوائز پرائمری اسکول پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے میں شامل ہیں۔
اشتہار میں کہا گیا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر نو تعمیر شدہ اسکولوں چلائیں گے جبکہ ایبٹ آباد اور ہری پور پی پی پی موڈ میں 2،2 اسکول شامل ہیں، اسی طرح پشاور، لکی مروت، دیر اپر، ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک ایک سکول منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں کو 10 سال کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چلایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل ترکئی کی آج نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ سرکاری اسکول کے ایک بچے پر ماہانہ چار ہزار سے زائد اخراجات آتے ہیں جبکہ اس منصوبے سے کم خرچ میں معیاری تعلیم ملے گی۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…