Categories: Latest News

خیبرپختونخوا:سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا:سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی نظام غیر تسلی بخش ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے کے 25 سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 8 سکولوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پی پی پی موڈ پر چلایا جائے گا، پشاور سمیت دیگر اضلاع میں سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔

وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ مختلف اقدامات کے ذریعے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، شعبہ تعلیم پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بھی معیار بہتر نہیں ہو رہا، سرکاری سکولوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے پی پی پی موڈ پر جانا ضروری ہے۔

فیصل ترکئی نے مزید کہا کہ 21 فیصد بجٹ تعلیم پر خرچ ہو رہا ہے لیکن معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن نہیں ہو رہی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

9 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

17 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

20 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

22 hours ago