Categories: Latest News

پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں صحت کارڈ پر داخل مریض کے لیے باہر سے ادویات کی خریداری کے معاملے پر شعبہ گائنی کی 15 ڈاکٹرز کو معطل کردیا گیا۔

ویب ڈیسک (ایکسپریس نیوز); صحت کارڈ پر گائنی کے مریض کے رشتے دار کی جانب سے ادویات کی خریداری کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں شکایت سامنے آئی تھی، جس میں مریض کے رشتے دار کا کہنا تھا کہ مریض کو صحت کارڈ پر صرف 130 روپے کی گولیاں دی گئیں اور باقی 30 ہزار کی ادویات کی خریداری خود مریض کے رشتے دار کو کرنی پڑی تھی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر صحت قاسم علی شاہ نے نوٹس لیا تھا، جس پر انکوائری کے بعد شعبہ گائنی کی 4 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز سمیت 11 ٹرینی ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسپتال انتطامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایم اوز ڈاکٹرز میں ڈاکٹر حنا جاوید، ڈاکٹر کائنات اللہ خان، ڈاکٹر خدیجہ، ڈاکٹر سیدہ میمونہ شاہ، ڈاکٹر رقیہ جہانگیر، ڈاکٹر نگہت پروین، ڈاکٹر بصیرت، ڈاکٹر کلثوم، ڈاکٹر مریم عارف، لیلی اصغر اور ڈاکٹر چاند کامل شامل ہیں۔ 4 ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹر فرناز، ڈاکٹر مہناز رئیس ،ڈاکٹر شاہدہ سلطان اور ڈاکٹر لیلیٰ زیب کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز تنظیموں نے انکوائری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی کوتاہیوں کو بالکل نظرانداز کیا گیا ہے۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

50 minutes ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago