In view of the war situation, it has been decided to stockpile blood throughout the province, including Peshawar.
ویب ڈیسک: جنگی صورتحال کے پیش نظر پشاور سمیت صوبہ بھر میں خون ذخیرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام ریجنل بلڈ سنٹرز پشاور، ایبٹ آباد، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان کو موجودہ حفاظتی صورتحال کے پیش نظر خون کے ذخائر اور ہنگامی تیاری کی تفصیلات فوری جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
محکمہ صحت کے سرکلر کے تحت صوبائی ہنگامی فریم ورک کے تحت تیاری کو ترجیح دی گئی ہے، اس سلسلے میں تمام سٹاف کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں، متعلقہ حکام کو خون کے موجودہ ذخائر یعنی پورا خون، پلازما ، پلیٹ لیٹس وغیرہ ، سٹوریج کی سہولیات، میعاد ختم ہونے کی تاریخ اور تقسیم کی صلاحیت، منصوبہ بند خون عطیہ مہمات، آگاہی پروگرام یا ہنگامی ڈرلز اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے واقعات کے دوران وسائل کی بروقت فراہمی کیلئے منصوبہ بندی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ صحت نے اس معاملے کو انتہائی فوری قرار دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، تمام ریجنل ڈائریکٹرز، بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی، ہیلتھ کیئر کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام کو بھیجی گئی ہے اس کے علاوہ نجی ہسپتالوں سے بھی اسی طرح کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پشاور سمیت صوبہ بھر میں خون ذخیرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…