Categories: Latest News

پشاور سمیت صوبہ بھر میں مشکوک شناختی کارڈز کی منسوخی کا عمل شروع

پشاور سمیت صوبہ بھر میں مشکوک شناختی کارڈز کی منسوخی کا عمل شروع

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبہ بھر میں مشکوک شناختی کارڈز کی منسوخی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت صوبہ بھر میں مشکوک شناختی کارڈز کی منسوخی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، صوبہ بھر میں مزید سینکڑوں شناختی کارڈ ہولڈرز کو حتمی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں، جن کے تحت خواتین اور مردوں کے قومی شناختی کارڈز نادرا کی جانب سے منسوخ کرنے کیلئے کاروائی شروع کر دی جائے گی۔
کارڈز کی منسوخی سے قبل ان تمام افراد کو نادرا کی جانب سے دو مرتبہ نوٹس جاری کئے گئے تھے، مگر وہ پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کی قومی کارڈز کو منجمد اورمنسوخ کرنے کا عمل شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی جانب سے حاصل کئے گئے جعلی پاکستانی کارڈز کے حوالے سے تحقیقات بھی تیز کردی گئی ہے اب تک صوبے بھر میں 25 ہزار سے زائد قومی کارڈ کو بلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago