1,000 illegal petrol pumps identified across the province including Peshawar, action decided
ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں 1ہزار غیرقانونی پٹرول پمپس کی نشاندہی کر دی گئی ہے، اور اب ان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں قائم غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو فوری کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبہ بھر میں 1ہزار غیرقانونی پٹرول پمپس کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جو سنگین حفاظتی خدشات کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ غیر قانونی پٹرول پمپس اکثر رہائشی علاقوں، بازاروں اور تجارتی مراکز کے قریب قائم ہیں جہاں آتشزدگی یا کسی بڑے حادثے کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
ابتدائی رپورٹس میں نشاندہی ہوئی کہ ان مقامات پر بڑی مقدار میں سمگل شدہ یا غیر معیاری پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی جا رہی ہیں، پشاور کے مختلف علاقوں اور گنجان بازاروں میں منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہو چکی ہے جن کے پاس نہ تو قانونی اجازت نامے موجود ہیں اور نہ ہی حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
اس صورتحال نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنی حدود میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کو بھی مانیٹرنگ سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پشاور میں بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ، مخصوص روٹس اور اوقات…
خیبرپختونخوا: غیر قانونی ادویات کی تیاری اور آن لائن سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، بھاری…
ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بحال، پی ایس ایل کا افتتاحی میچ پشاور میں ہوگا،…
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…