bacha-khan-markaz
ویب ڈیسک( پشاور) سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے والے باچاخان مرکز میں موسیقی کو فروغ دینے کیلئے انگازی پروڈکشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے، سٹوڈیو بنا دیاگیا، طبلہ، باجہ، رباب اور موسیقی کے دیگر آلات بھی موجود ہیں۔
انگازی پروڈکشن سے گانے بھی ریلیز کئے جا چکے ہیں، دیگر اضلاع میں بھی موسیقی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاہم عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے شروع کئے گئے انگازی پروڈکشن کے حوالے سے عوام کی رائے متصادم ہے۔
باچاخان ٹرسٹ کےایک ملازم نےمشرق ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمعیاری موسیقی کی وجہ سے پشتو ثقافت اور موسیقی کی دنیا کو نقصان پہنچاہے، پشتو گلوکاروں کے پاس کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے ہم نےان کو مفت پلیٹ فارم دیاہےکچھ شعراء گلوکاروں کوپیسےدیتےہیں اورگلوکاربھی غیرمعیاری شاعری کواپنی آواز کے ذریعے لوگوں تک پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سےپشتو موسیقی اورثقافت کو نقصان پہنچا ہے،باچا خان مرکز میں اب معیاری گانے ریکارڈ کئے جائیں گےگلوکاروں کومفت پلیٹ فارم دیا جائے گا اوراچھی شاعری کو ترجیح دی جائیگی۔
انھوں نے کہا ہم دیگر اضلاع میں بھی موسیقی کی تقریبات کا انعقاد کرینگے۔ پشتو کے نامور گلوکار گلزار عالم کا کہنا ہے کہ موسیقی یا ثقافت کی حفاظت کرنا ریاست کا کام ہوتا ہے، ہم نے ماضی میں جو ریکارڈنگ کی ہے وہ غائب ہو چکی ہے، موسیقی پر تنقید بے جا ہے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…