Categories: Latest News

ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس ڈاؤن

ووٹنگ کا عمل شروع  ہونے سے پہلے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس ڈائون ہوگئی ہے۔

: کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی موبائل فون سروس جزوی طور پر متاثر ہونا شروع ہوگئی ،قبل ازیں  پی ٹی اے نے یہ واضح کیا تھا کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر انٹرنیٹ کی سہولت حاصل رہے گی، کہیں بھی انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی ۔

الیکشن 2024اور انٹرنیٹ کی بند ش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے وضاحت کی ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔

پی ٹی اے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی، انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا ۔

دوسری جانب وزارت داخلہ میں عام انتخابات 2024 کے دوران ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کی نگرانی کے لئے قائم کنٹرول روم ہمہ وقت آپریشنل رہے گا اور سکیورٹی صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کنٹرول روم میں تمام صوبوں کے محکمہ داخلہ، پولیس اور الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان شامل ہیں ۔

صوبائی، علاقائی اور ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔مزید برآں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔کسی شکایت یا حادثہ کی صورت میں بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن  نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی سختی سے تردید کی ہے جس میں بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگائے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس جعلی ویڈیو کی سختی سے تردید کی جاتی ہے اور واضع کرتا ہے کہ یہ پرانی ویڈیو ہے جس میں بیلٹ پیپر میں بلے کا نشان صاف ظاہر ہے جبکہ بلے کا نشان 2024کے انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کو الاٹ نہیں کیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے  جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمشن نے میڈیا سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی اس طرح کی جعلی اور من گھڑت ویڈیوز اور خبروں پر کان نہ دھریں، عوام کو حقائق پر مبنی خبروں کی فراہمی یقینی بنائیں۔

via: Hum News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

3 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

14 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

21 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

23 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago