Internet will not be shut down anywhere in the country on election day: PTA
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن کے روز ملک میں کہیں بھی انٹر نیٹ سروس بند نہیں ہو گی۔
زرمین زہرا (جیونیوز): پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی، الیکشن کے روز صارفین کو انٹرنیٹ کی مکمل سہولت میسر ہو گی، حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کسی قسم کی ہدایات نہیں ملی ہیں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بہت زیادہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ 8 فروری کو الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند رہے گا جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے بھی احکامات جاری کیے تھے کہ الیکشن کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بلا تعطل فراہم کی جائے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد عباسی نے ملک میں بار بار انٹرنیٹ سروس کی بندش اور تعطل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا انٹرنیٹ نہیں چلتا تو کہیں اور کیا چلتا ہوگا، لگتا ہے الیکشن کے بعد ٹھیک ہوجائے گا۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…