Categories: Latest News

بجلی صارفین سے 3 سالوں میں 19 کھرب ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف

بجلی صارفین سے 3 سالوں میں 19 کھرب ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف

گزشتہ سال بجلی صارفین سے 7 کھرب سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کیں گئیں، دستاویز

بجلی صارفین گزشتہ 3 سال کے دوران 19 کھرب روپے سے زائد ٹیکس وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت توانائی کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈسکوز نے بجلی صارفین سے 2022-23 میں 5 کھرب 7 ارب روپے ٹیکس وصول کیے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 2023-24 میں 6 کھرب 98 ادب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے۔

دستاویزات  کے مطابق گزشتہ سال بجلی صارفین سے 7 کھرب سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کیں گئیں، آئیسکو نے گزشتہ 3 سال کے دوران 2 کھرب 32 ارب روپے صارفین سے ٹیکس وصول کیا۔

اس کے علاوہ لیسکو نے صارفین سے 3 سال میں 5 کھرب 32 ارب سے زائد ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ گیپکو نے صارفین سے 3 سال میں دو کھرب 40 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں۔

اسی طرح فیسکو نے تین سال میں 3 کھرب 7 ارب روپے ٹیکس کی مد میں صارفین سے وصول کیے جبکہ میپکو نے 3 سال میں 3 کھرب 23 ارب روپے اور پیسکو نے 3 سال میں ایک کھرب 51 ارب کی ٹیکس وصولیاں کیں۔

دستاویز کے مطابق ہیسکو نے صارفین سے 3 سال میں 57 ارب 58 کروڑ کا ٹیکس وصول کیا، کیسکو نے صارفین سے 3 سال میں 24 ارب 28 کروڑ کی ٹیکس وصولیاں کیں اور ٹیسکو نے صارفین سے 3 سال میں 1ارب 55 کروڑ اور سیپکو نے 34 ارب 46 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

4 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago