We are going to make electricity so cheap that people will be able to store it in batteries and use it at night, says Owais Leghari
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہےکہ ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کے لیے دفن کر دیا ہے، ہم بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کریں گے اور رات کو استعمال کر سکیں گے۔
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں پاور کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں اویس لغاری کا کہنا تھا کہ توانائی سیکٹرکی اصلاحات ملک کے لیے بہت اہم ہیں، آج کل سبسڈی کی بات ہو رہی ہے، ہم موقع دے رہے ہیں، پرائیویٹ کمپنیاں آئیں اور خود اسمارٹ میٹر لائیں۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ مسئلہ اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب ڈیفیکٹو بل پر بل ڈالاجاتا ہے، کوئی ڈیفیکٹو میٹر تین ماہ سےزائد نہ چلےتاکہ بلنگ کا بوجھ نہ آئے، ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کے لیے دفن کر دیا ہے، حکومت آئی پی پیز کے کاروبار سے نکل گئی ہے، ہم مزید 10 ہزار میگا واٹ کے آئی پی پیز لگانے جا رہے تھے ان کو روک دیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صنعت اور زراعت کے لیے بجلی کے نرخ مختلف ہوں گے، دن کے وقت بی 3 اور بی فور کے لیے 6 سے7 روپے سستی بجلی دیں گے، ہم بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کریں گے اور رات کو استعمال کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میٹروں کی خریداری میں بچت کی گئی ہے، اگلے ایک دو سال میں کمپنیاں پرائیویٹ ہو جائیں گی۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…