Categories: Latest News

خزانہ پایاں’7سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام’ملزم فرار

ویب ڈیسک – مشرق نیوز: تھانہ خزانہ کے علاقے میں نوجوان نے محنت کش کی 7سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ خزانہ پایاں کے رہائشی محنت کش نے تھانہ خزانہ پولیس کو بتایا کہ اس کی 7سالہ بیٹی نے روتے ہوئے اسے بتایا کہ وہ گھر کے باہر بچیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی اس دوران اس کے پڑوسی ابرار ولد حیات خان نے اسے 10روپے دیکر دکان سے شیمپو لانے کیلئے بھیجا ،جب وہ شیمو لیکر اس کے گھر گئی تو ابرار نے اسے پکڑ کر گھر کے چھت پر لے گیا اور وہاں اس سے زیادتی کی کوشش کی تاہم اس دوران اس کا دوسرا پڑوسی چھت پر کبوتر اڑا رہا تھا، اس نے چھت سے اسے دیکھ کر چیخنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ابرار اسے چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ پولیس نے متاثرہ بچی کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

4 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

15 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

22 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago