Categories: Latest News

خیبرپختونخوا : محکمہ تعلیم کے 10ماہ، 25 ہزار 395 اساتذہ ڈیوٹی سے غیرحاضر

ویب ڈیسک – 28 اکتوبر 2023 :خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولز سے 25 ہزار 395 اساتذہ کے غیر حاضر ہونے کی نشاندہی کردی گئی ہے اس سلسلے میں ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن نے اساتذہ سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق رواں سال 25 ہزار 395 اساتذہ سرکاری سکولزسے غیر حاضر رپورٹ کئے گئے ہیںجن میں 4 ہزار 679 اساتذہ ڈیوٹی کے بجائے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جبکہ8 ہزار 409 اساتذہ مستقل طور پر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے ہیں
اس طرح رواں سال کے دوران غیرحاضر ہونے والے اساتذہ میں سے6 ہزار 33 اساتذہ کی جانب سے ہفتہ میں دو چھٹیاں کیں جبکہ 6 ہزار 274 اساتذہ ایسے ہیں جنہوں نے ہر ہفتہ میں ایک چھٹی کی ہے
ڈی جی مانیٹرنگ کے مطابق اس حوالے سے گذشتہ برس ایک فارمولا طے کیا گیا ہے جس کی روشنی میں غیر حاضر سٹاف سے تنخواہوں کی کٹوتی کی جائے گی اور ان کے انکریمنٹس بھی روکے جائیں گے یہ رپورٹ محکمہ ابتدائی تعلیم کے نگران وزیر کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں ان اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

51 minutes ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago