Khyber Pakhtunkhwa: 3 people killed in shooting over water dispute
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پانی کے تنازع پر فائرنگ کے دلخراش واقعے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ جمرود کے علاقے غنڈی میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ایک دیرینہ پانی کے جھگڑے کے باعث پیش آیا، جس کے دوران دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ مقتولین کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
علاقے میں اس واقعے کے بعد شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے، جبکہ مقامی مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…
پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…
پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…