Categories: Latest News

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔

: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پشاور کےنواحی علاقہ چمکنی میں فریقین کے مابین جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ سے 3 افراد قتل اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تھانہ شبقدر کی حدود نصرت زئی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا تھا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

1 hour ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

3 hours ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

12 hours ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

1 day ago

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…

1 day ago

پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی سے مال آف حیات آباد تک 15 بسیں چلیں گی

پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…

2 days ago