Khyber Pakhtunkhwa: 5 Afghan children were kidnapped over money dispute
ایڈیٹر ٹی این این : نوشہرہ میں رقم تنازعہ پر 5 افغان بچوں کو اغوا کرلیا گیا۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔ اس حوالے سے اجمل خان ولد امین اللہ ساکن افغانستان حال عامر آباد اکوڑہ خٹک نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے دو بیٹے منصور، عامر پسران اجمل خان اور بھتیجے مصور، عبداللہ، سلمان پسران ریاض خان ساکنان افغانستان حال عامر آباد اکوڑہ خٹک مدرسہ جانے کیلئے گھر سے نکلے۔
وہ پانچوں بچے جونہی جہانزیب کریانہ دکان پہنچے تو اس دوران امیر قابل، عمیر دراز پسران شاباس خان، وقار احمد، قادر پسران امیر قابل ساکنان تخت نصرتی لشی کورونہ کرک موٹر کار میں آئے اور میرے دو بیٹوں اور تین بھتیجوں کو اٹھا کر کار میں بٹھا کر لے گئے۔
مستغیث نے وجہ اغوائیگی تین لاکھ روپے کا تنازعہ بتایا، جس پر اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔ جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…