Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: جائیداد تنازعہ پر بھائی کے سامنے بھائی کو قتل کردیا گیا

خیبرپختونخوا: جائیداد تنازعہ پر بھائی کے سامنے بھائی کو قتل کردیا گیا

نوشہرہ کے علاقہ جلوزئی میں جائیداد تنازعہ پر بھائی کے سامنے بھائی کو قتل کردیا گیا، ملزمان فرار ہوگئے جبکہ جلوزئی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں اسد انور ولد انور خان ساکن غریب آباد بھٹی کیمپ جلوزئی نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی نوید انور ولد انور خان مسعود حجام کی دکان واقع محلہ غریب آباد بھٹی کیمپ جلوزئی میں موجود تھا اور میں دکان کے باہر کھڑا ہوا تھا کہ اس دوران مسمیان فضل عظیم ،جمیل پسران محمد الیاس اور فضل امین ولد فضل عظیم ساکنان غریب آباد بھٹی کیمپ جلوزئی مسلح آئے اور دکان کے اندر موجود میرے بھائی نوید انور پر فائرنگ شروع کردی جس سے وہ لگ کر موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور میں خالی ہاتھ ہونے کی وجہ سے کچھ نہ کرسکا جلوزئی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ وجہ عناد پدری جائیداد تنازعہ بتایا جارہا ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago