Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگردی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاں

رسول داوڑ – پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) نے رواں سال دہشتگردی پھیلانے والےسوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔

سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق ایپکس کمیٹی فیصلوں کے تناظر میں دہشتگردی پھلانے والے اکاؤنٹس کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 3 ہزار سوشل میڈیا اکاؤنٹس پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے ساتھ شیئر کیےگئے اور سی ٹی ڈی سوشل میڈیا ڈیسک کے رسپانس پر پی ٹی اے نے 2560 اکاؤنٹس بلاک کردیے۔

دستاویز  کے مطابق رواں سال 23 ٹارگٹس کا ڈیٹا متعلقہ ریجنل دفاتر کو ارسال کیا اور سی ٹی ڈی پنجاب نے 15 ٹارگٹ کا ڈیٹا سی ٹی ڈی کے پی کے ساتھ شیئر کیا۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ سوشل میڈیا ڈیسک نے77 آن لائن اسلحہ ڈیلرز کا ڈیٹا سینئر پولیس افسران کے ساتھ شیئرکیا۔

via: Geo News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

17 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

24 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago