Categories: Latest News

پشاور: بھتہ خوری میں افغان سمز کا استعمال، سی ٹی ڈی نے آئی جی کو خط لکھ دیا

پشاور (ابوبکرصدیق): خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بھتہ خوری کیسز سے متعلق آئی جی پولیس خط لکھ دیا۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بھتہ خوری میں بڑھتے ہوئے افغان سم کے استعمال کے پیش نظر آئی جی پولیس کو خط ارسال کیا ہے جس میں افغان سم کو بلاک کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی وزرات خارجہ کے ذریعے افغان ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کےساتھ میکینزم وضع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

خط میں لکھا گیا ہے کہ بھتہ خوری میں 99 فیصد غیرملکی بالخصوص افغان سم استعمال ہوتی ہیں جن تک رسائی کی صلاحیت سی ٹی ڈی کے پاس نہیں ہے جس کے باعث دہشتگردی اور بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

خط کے مطابق بھتہ خوری میں استعمال غیرملکی موبائل نمبر کے ڈیٹا تک رسائی کی صلاحیت سی ٹی ڈی کے پاس نہیں لہٰذا واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا تک رسائی کیلئے سی ٹی ڈی کو پوائنٹ آف کنٹیکٹ کا درجہ دیاجائے۔ 

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ بھتہ خوری میں استعمال ہونے والے ایک ہزار 519 افغان نمبرز کو بلاک کیا جائے، 2014 سے اب تک بھتہ خوری کے 626 واقعات رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جب کہ غیرملکی نمبرز تک رسائی نہ ہونے سے صرف 393 کیسز میں جزوی پیش رفت ہوسکی۔

via: Geo News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

17 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

24 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago