Ali Amin Gandapur's announcement to sit with Prime Minister Shehbaz Sharif
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پولیس شہداء کے ورثا کو رمضان پیکج میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پولیس کے لیے بکتر بند گاڑیوں اور اسلحہ کی خریداری کے لیے 3 ارب روپےجاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے پولیس شہداء کے ورثا کو رمضان پیکج میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت پولیس شہداء کے ورثا کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس میں شہداء کے بچوں کو بھرتی کرنے کے لیے ون ٹائم کوٹہ مقررکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ٹائم کوٹے سے بھرتی کے منتظر تمام شہداء کے بچے بیک وقت بھرتی ہوسکیں گے۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…