Khyber Pakhtunkhwa, Ali Amin Gandapur is the expected candidate for the next Chief Minister
ویب ڈیسک : صوبائی حکومت کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پولیس،ریسکیو سمیت دیگر صوبائی محکموں کے آن ڈیوٹی شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کو مفت پلاٹس دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت محکمہ ہاؤسنگ کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج اور ایف سی کے شہدا کے ورثا کو بھی پلاٹس دیے جائیں گے۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پلاٹس الاٹمنٹ کا آغاز مختلف سرکاری ہاؤسنگ اسکیموں میں دستیاب 500 پلاٹس سے کیا جائے۔ شہداء کے ورثا کو پلاٹس دینے کا مقصد خاندانوں کی معاشی سپورٹ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا نے ہمارے محفوظ مستقبل کے لیے جو قربانیاں دی ہیں ان کا کسی صورت بدلہ نہیں چکایا جا سکتا۔
وزیراعلیٰ نے ہنگو، نوشہرہ، پشاور، سوات اور ایبٹ آباد میں واقع ہاؤسنگ اسکیموں میں دستیاب پلاٹوں سے شہدا کے خاندانوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ جلد کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی امجد علی، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔
via Express News
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…