Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: محکمہ صحت میں آڈٹ افسر رشوت لیتے گرفتار

خیبرپختونخوا: محکمہ صحت میں آڈٹ افسر رشوت لیتے گرفتار

ٹی این ٹی : اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے محکمہ صحت کے انٹرنل آڈٹ سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظاہر شاہ کو 20 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ،افسر، سیکشن آفیسر عدنان مروت کے دفتر  میں آڈٹ اعتراضات ختم کرنے کے بدلے رقم وصول کر رہا تھا۔

مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے اینٹی کرپشن کی جانب سے محکمہ صحت کے سینئر افسر کی رشوت لیتے ہوئے گرفتاری پر ادارے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایک ایک کرپٹ اہلکار کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن ہر ہفتے کم از کم ایک دن سرکاری دفاتر کا جائزہ لے تاکہ بدعنوان عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے۔ گرفتار ہونے والا افسر محکمہ خزانہ سے ڈیپوٹیشن پر محکمہ صحت میں انٹرنل آڈٹ کیلئے تعینات تھا، جسے فوری طور پر واپس اس کے محکمے کے سپرد کیا جائے گا۔

مشیر صحت نے مزید کہا کہ اس کارروائی کی بنیاد محکمہ صحت کے اندرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی مصدقہ معلومات پر رکھی گئی تھی، اور اینٹی کرپشن کو امید ہے کہ مذکورہ افسر سے جڑے نیٹ ورک کو جلد بے نقاب کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت خود بھی اس واقعے کی انکوائری کرے گا اور جو بھی اہلکار ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ احتشام علی نے واضح کیا کہ دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات اس واقعے سے قبل ہی جاری کئے جا چکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کا ایک ایک پیسہ محفوظ بنانا بانی پی ٹی آئی کی اولین ترجیح رہی ہے، اور صحت مراکز کا آڈٹ ہر صورت مکمل کر کے جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ مشیر صحت نے کہا کہ ضرورت پڑی تو نیب سے بھی رجوع کیا جائے گا تاکہ محکمہ صحت کو کرپشن سے مکمل پاک کیا جا سکے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

11 hours ago

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…

11 hours ago

پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی سے مال آف حیات آباد تک 15 بسیں چلیں گی

پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…

1 day ago

پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال بھی سیل کیا جائے گا

پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال…

3 days ago

پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر

پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر ویب…

3 days ago

سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں

سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں سوئی ناردرن…

4 days ago