Categories: Latest News

خیبرپختونخوا کابینہ نے کیلاش میرج بل کی منظوری دے دی

خیبرپختونخوا کابینہ نے کیلاش میرج بل کی منظوری دے دی

کالاش میرج بل صوبائی کابینہ کمیٹی کو ارسال، پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل

پشاور، 20 اگست (اے پی پی): کالاش برادری کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کالاش میرج بل کا مسودہ باضابطہ طور پر خیبر پختونخوا کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

بلو وینز کے پروگرام منیجر اور بل کے شریک مُسودہ نگار قمر نسیم نے بتایا کہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ قانون سازی خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کی جائے گی، جو پاکستان میں مقامی کالاش برادری کے حقوق کے لیے پہلی جامع قانون سازی ہوگی۔

سول سوسائٹی تنظیموں نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی برسوں کی مشترکہ جدوجہد اور وکالت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس بل کو فوری طور پر اسمبلی میں پیش کیا جائے تاکہ کالاش برادری کو قانونی تحفظ مل سکے۔

قمر نسیم اور وزیرزادہ، جو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اقلیتی امور کے فوکل پرسن ہیں، نے زور دیا کہ یہ قانون سازی کالاش کمیونٹی کو نہ صرف شادیوں کے باضابطہ اندراج کا نظام فراہم کرے گی بلکہ ان کی مذہبی و ثقافتی شناخت کو بھی قانونی سطح پر تسلیم کرے گی۔

کالاش قوم صدیوں سے بمبوریت، رمبور اور بریر کی وادیوں میں آباد ہے اور اپنی جداگانہ مذہبی روایات، تہواروں اور رسومات کے ذریعے اپنی منفرد پہچان قائم رکھے ہوئے ہے۔ تاہم شادیوں کے باضابطہ اندراج کا فقدان ان کے سماجی و قانونی مسائل کی بڑی وجہ رہا ہے۔

کالاش میرج بل اس تاریخی کمی کو پورا کرتا ہے، جو ان کی روایتی اقدار اور مذہبی اصولوں کے مطابق شادیوں کے اندراج کا نظام متعارف کراتا ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف ان کی ثقافتی ورثے کو تحفظ ملے گا بلکہ قانونی شناخت بھی حاصل ہوگی۔

یاد رہے کہ یونیسکو پہلے ہی کالاش کے روایتی موسمی و فلکیاتی نظام “سوری جاجک” کو عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے کا حصہ قرار دے چکی ہے۔ اس نئے قانون سے کالاش قوم کے سماجی اور ثقافتی حقوق کو آئینی و قانونی سطح پر مزید تقویت ملے گی۔

Recent Posts

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

11 hours ago

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…

11 hours ago

پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی سے مال آف حیات آباد تک 15 بسیں چلیں گی

پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…

1 day ago

پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال بھی سیل کیا جائے گا

پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال…

3 days ago

پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر

پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر ویب…

3 days ago

سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں

سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں سوئی ناردرن…

4 days ago