Categories: Latest News

خیبرپختونخوا، رمضان میں عوام کو مفت آٹا فراہم کرنیکا فیصلہ

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے رمضان میں 50 لاکھ سے زائد خاندانوں کو مفت آٹا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور مفت آٹے کی تقسیم کے حوالے سے محکمہ خوراک نے تمام کمشنرز اور ڈی سیز سمیت متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ خوراک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 50 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو 10 کلو گرام کے تین تین تھیلے مفت فراہم کئے جائیں گے، اور اس کے لئے این ایس ای آر کی جانب سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 میٹرک ٹن مفت گندم فراہم کی جائے گی۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خاندانوں کی تعداد کے مطابق فلور ملوں کو گندم جاری کی جائے گی، اور فلور ملز عوام کو منظور شدہ ایپ کے ذریعے 10 کلو گرام کے آٹے کا تھیلے مفت فراہم کریں گی۔

محکمہ خوراک کے خط کے مطابق مفت آٹا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹررڈ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

via: Daily AAJ

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago