Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 6 افراد زخمی، دو بچوں کی حالت نازک

 

خیبرپختونخوا: سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 6 افراد زخمی، دو بچوں کی حالت نازک

بٹگرام (ویب ڈیسک) بٹگرام کے علاقے پیرہاڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے سکول وین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پانچ بچے زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دو بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واقعے نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور والدین میں اپنے بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago