Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: وادی ناران میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا آغاز ہوگیا ہے

خیبرپختونخوا: وادی ناران میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا آغاز ہوگیا ہے

ویب ڈیسک (پشاور لائیو) 29 اکتوبر 2024 – پشاور: خیبرپختونخوا کے خوبصورت سیاحتی مقام بٹہ کنڈی، وادی ناران میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا آغاز ہوگیا ہے۔ ترجمان خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی محمد سعد نے بتایا کہ بٹہ کنڈی میں سال کی پہلی برف باری ریکارڈ کی گئی۔

 محمد سعد نے مزید بتایا کہ کچھ روز قبل بابوسر ٹاپ پر بھی برف باری ہوئی تھی جس سے علاقے کی قدرتی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن 1422 دن رات چوبیس گھنٹے فعال ہے تاکہ سیاحوں کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کی جا سکے۔ ترجمان کے مطابق، سیاح اپنی سفری منصوبہ بندی کے لیے ہیلپ لائن سے مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

نوٹ: سیاحوں کو موسم اور راستوں کی معلومات حاصل کرنے کے بعد سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago