Categories: Latest News

خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا فیصلہ، 5.5 ارب روپے جاری

خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا فیصلہ، 5.5 ارب روپے جاری

 ایڈیٹر ٹی این این: صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کو دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید ہتھیاروں اور آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے فوری طور پر ساڑھے 5 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

پولیس کی گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، تمام اضلاع میں جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیکل ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے باقی ماندہ منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پولیس کے لیے نائٹ ویژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کی خریداری کے لیے 72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کی تنخواہوں کے مساوی کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا ہے، جبکہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہوں کے مساوی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

7 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

12 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

20 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

23 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

1 day ago