Categories: Latest News

خیبر پختونخوا حکومت کا اٹلی کے تعاون سے ملک کی پہلی کنزرویشن لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا اٹلی کے تعاون سے ملک کی پہلی کنزرویشن لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ

 ایڈیٹر ٹی این این – محمد فہیم: خیبر پختونخوا حکومت اٹلی کے تعاون سے ملک کی پہلی کنزرویشن لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کنزرویشن لیبارٹری آثار قدیمہ کے نوادرات کے تحفظ کیلئے 5 شہروں میں قائم کی جائیگی ۔ محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا اور اٹلی کی حکومت کے درمیان صوبے میں آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے متعدد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ جس کے تحت صوبے میں کئی مقامات پر کام بھی کیا گیا ہے۔

اب اٹلی کی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو پاکستان کی پہلی کنزرویشن لیبارٹری قائم کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کردی ہیں، اس ضمن میں صوبائی حکومت کو 40 لاکھ یورو قرض فراہم کیا جائیگا، جو تقریبا ایک ارب روپے بنتا ہے۔

اٹلی سے ماہرین خیبر پختونخوا میں کنزرویشن لیبارٹری کے قیام میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات بھی فراہم کرینگے۔ ڈائریکٹر آثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق صوبے میں 6 لیبارٹریاں قائم کی جائینگی، پشاور میں دو جبکہ چترال ،سوات ،مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ایک لیبارٹری کے قیام کی تجویز ہے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا میں آثار قدیمہ کے تحفظ اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے عملہ کی تربیت بھی کی جائیگی۔ اٹلی کی پولیس محکمہ آثار قدیمہ کے عملہ کو نوادرات کی سمگلنگ روکنے کے جدید طریقوں سے روشناس کرائے گی۔

ذرائع کے مطابق منصوبہ کی تفصیلات وفاقی حکومت کو ارسال کی جائینگی جس کے بعد اٹلی کی حکومت کیساتھ معاہدہ کرکے اسے شروع کردیا جائیگا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

9 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago