Categories: Latest News

خیبرپختونخوا حکومت کی دودھ میں 8 فیصد پانی ڈالنے کی اجازت

خیبرپختونخوا حکومت کی دودھ میں 8 فیصد پانی ڈالنے کی اجازت

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیری فارم والوں کو دودھ میں 8 فیصد پانی ڈالنے کی اجازت دے رکھی ہے ،خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التوا پر حکومتی مؤقف دیتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک ظاہرشاہ نے کہا صوبے بھر میں دودھ کو چیک کرنے کیلئے 583 نمونے لیے گئے۔

 ٹیسٹ کے دوران 7 اعشاریہ 2 فیصد دودھ کے نمونے درست قرار دے دئیے گئے جبکہ بقیہ دودھ میں ملاوٹ پائی گئی،ان کا کہنا تھا کہ دودھ میں فارمولین زیادہ ڈالنے سے کینسر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جن دودھ فروشوں کے دودھ میں فارمولین زیادہ تھی ان دکانوں کو سیل کیا گیا ہے ۔صوبے میں لاش کو محفوظ بنانے کیلئے استعمال ہونے والے کیمیکل کو دودھ میں ملایا جاتا ہے ، حکومت نے دودھ چیک کرنے کی ذمہ داری حلال فوڈ اتھارٹی کو دی ہے ۔ایوان سے خطاب میں کمشنر پشاور کے بھائی اور حکومتی رکن اسمبلی آصف محسود نے کہا کہ حلال فوڈ اتھارٹی میں 18، 18 گریڈ کے افسروں کے پاس ڈگریاں تک نہیں ہیں اور یہ محکمہ ہائی کورٹ اور صوبائی انسپکشن ٹیم کی ہدایت پر عمل درآمد بھی نہیں کر رہا، فوڈ اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئی ہیں، ان میں ایسے افسر بھی بھرتی ہوئے ہیں جنہوں نے ایم اے اسلامیات کیا ہے ۔

ہر پل اپڈیٹس کے لیے ۔ یہاں ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرے شکریہ

Recent Posts

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

23 minutes ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago