Categories: Latest News

خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 10 مئی2024ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا روڈ یوزر سرچارج صوبے کے ان رہائشیوں سے لیا جائے گا جن کے ساتھ دیگر صوبوں اور وفاق کی رجسٹرڈ گاڑیاں ہوگی ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میاں خلیق الرحمان کے ہمراہ ٹیکس اصلاحات اور ریونیو بڑھانے کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ہر پل اپڈیٹس کے لیے ۔ یہاں ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرے شکریہ

اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن سید ظفر علی شاہ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈاکٹر ثانیہ سمیت متعدد حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن میاں خلیق الرحمان کے ہمراہ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور سلسلے میں خیبرپختونخوا روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمان نے کہا کہ گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا اعلان بہت جلد متوقع ہے جس پر کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا یونیورسل نمبر پلیٹ کا اجراء پہلے ہی کر چکا ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ کمرشل اور رہائشی پراپرٹی ٹیکس میں بھی اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ ایک مؤثر نظام تشکیل دیا جا سکے۔ مشیر خزانہ اور صوبائی وزیر ایکسائز دونوں نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ دیگر صوبوں میں خیبرپختونخوا کے نمبر والی گاڑیوں کو مشکوک نظر سے دیکھا جاتا ہے جس وجہ سے لوگ اپنی گاڑیاں خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ نہیں کرتے اور یہ بہت غلط بات ہے جس کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

5 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago