PESHAWAR: Ban on collecting skins without permission on Eid
پشاور ڈویژن میں عید الاضحیٰ پر بغیر اجازت کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویب ڈیسک (ہم نیوز): عید الاضحیٰ پر کھالیں اکھٹا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ عید پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے حکمت عملی بھی وضع کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کی طرف سے ڈی سیز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر عملہ صفائی آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ صفائی آپریشن کے لیے بلدیاتی نمائندوں کو بھی مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز صفائی عملہ 14 گھنٹے فیلڈ میں رہے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے بھی بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…