Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: دیر، سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی میں اضافہ

خیبرپختونخوا: دیر، سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی میں اضافہ

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا، بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات سمیت گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

شدید بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ضلع بھر کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سوات میں بھی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، مینگورہ شہر میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

ڈبلیو ایس ایس سی کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث بند نالوں کا پانی سڑکوں پر آ گیا، بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں آج اور کل بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری سے راستے بند ہونے کا خدشہ ہے، اس لئے شہری محتاط رہیں۔

الرٹ کیا گیا ہے کہ ایبٹ آباد، دیر، سوات، چترال اور کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان سمیت متعدد اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے، شدید بارشوں سے کمزور مکانات، بجلی کھمبوں، اور سائن بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو احتیاطی اقدامات اور نکاسی آب بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے اور سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago