Categories: Latest News

محکمہ موسمیات نے مزید بارش و ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے مزید بارش و ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی

ویب ڈیسک: حالیہ طوفانی باد و باران کے بعد ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے مزید بارش و ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی، اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچاتے طوفانی بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے مزید بارش و ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی، موجودہ صورتحال میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے، اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، پشاور، صوابی، مردان، کوہاٹ اورکرک میں بارش کا امکان ہے، بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔

Publisher 

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

6 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago