Categories: Latest News

پشاور: تھانہ چمکنی پولیس کی کارروائی، کمسن چور گینگ گرفتار، ایک کروڑ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد

پشاور: تھانہ چمکنی پولیس کی کارروائی، کمسن چور گینگ گرفتار، ایک کروڑ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد

پشاور: تھانہ چمکنی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں پر مشتمل مبینہ کمسن چور گینگ کو گرفتار کر لیا، جبکہ مسروقہ سامان خریدنے کے الزام میں ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 23 تولہ سے زائد سونا، متعدد موبائل فونز اور دیگر مسروقہ اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ چوری کی دیگر وارداتوں اور ممکنہ سہولت کاروں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مسروقہ سامان خریدنے میں مبینہ طور پر ملوث ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے کردار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تھانہ چمکنی پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے اور ضروری تقاضے پورے ہونے کے بعد برآمد شدہ سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

9 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago