Rain and hail break the heat wave in Khyber Pakhtunkhwa, weather pleasant
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے 25 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے متعدد اضلاع میں 20 سے 24 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی آج سے 25 جولائی تک مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 20 سے 23 جولائی کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی 25 جولائی تک مختلف مقامات پر بارشیں متوقع ہیں، جہاں چند علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نشیبی علاقوں، ندی نالوں اور برساتی پانی کے قریب احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…