Khyber Pakhtunkhwa: Terrible explosion in Akhorwal, two people killed
درہ آدم خیل (پشاورلائیو) — قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے علاقے آخوروال شمال خیل میں واقع ایک گھر میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ آخوروال کے محلے سخی بادشاہ زوڑ آخوروال کے ایک حجرے نما گھر میں ہوا، جس میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت فرید ولد ارشد قوم شیراکی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے جاں بحق شخص کا نام زیشان بتایا جا رہا ہے، تاہم اس کی والدیت اور شہریت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد کچھ دیر قبل قریبی رشتہ داروں سے عیدالاضحیٰ کی قربانی کے لیے جانور دیکھنے کی غرض سے اس مقام پر آئے تھے۔ دھماکہ اس حجرے میں ہوا جو کہ پشاور میں مقیم سخی بادشاہ نامی شخص کی ملکیت ہے اور مقامی طور پر اسے مہمان خانے یا حجرے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ دھماکے کی اصل نوعیت معلوم کی جا سکے۔
لاشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ان کی حالت انتہائی خراب بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ شکوک و شبہات کو جنم دے رہا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہو سکتا ہے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…