Categories: Latest News

کے پی حکومت کا افغانستان میں پھنسے ایک ہزار سے زائد افراد کی واپسی کیلیے افغان قونصلیٹ سے رابطہ

کے پی حکومت کا افغانستان میں پھنسے ایک ہزار سے زائد افراد کی واپسی کیلیے افغان قونصلیٹ سے رابطہ

پشاور سنیٹرل جیل میں 318 افغان مہاجرین کو فوری ڈی پورٹ کرنے کا حکم، 600 افراد کی پہلی فہرست افغان قونصلیٹ کے حوالے

پشاور: کے پی حکومت نے افغانستان میں پھنسے ایک ہزار سے زائد افراد کو واپس لانے کے لیے افغان قونصلیٹ سے رابطہ کرلیا، ابتدائی طور پر 600 افراد کی فہرست قونصلیٹ کے حوالے کردی ہے ساتھ ہی پشاور سنیٹرل جیل میں 318 افغان مہاجرین کو فوری ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں واپس جانے والے افغان مہاجرین کو سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لنڈی کوتل میں دوسرا ہولڈنگ کیمپ قائم کرنے، موجودہ کیمپ میں سہولیات بہتر بنانے، نادرا کاؤنٹرز 22 سے بڑھا کر 40 کرنے، خواتین کے لیے علیحدہ انتظامات، اوقات کار رات 11 بجے تک بڑھانے اور اضافی سہولیات فراہم کرنے کے فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ افغانستان میں پھنسے ایک ہزار افراد کو لانے کے لیے افغان قونصلیٹ سے رابطہ کرلیا گیا ہے ابتدائی طور پر چھ سو افراد کو لانے کے لیے فہرست افغان قونصلیٹ کے حوالے کردی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کیمپ میں رش کم کرنے کے لیے مختلف اضلاع میں رجسٹریشن مراکز قائم کرنے جبکہ مہاجرین کو خوراک، پانی اور سیکیورٹی کی مکمل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سینٹرل جیل پشاور میں فارن ایکٹ کے تحت قید 318 افغان شہریوں کو فوری طور پر ڈی پورٹ کیا جائے گا جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نادرا، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو کل لنڈی کوتل کا دورہ کرنے اور مہاجرین کی واپسی میں سہولیات کے ساتھ تیزی لانے اور الگ ہولڈنگ کیمپ قائم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں افغان قونصلر جنرل حافظ محب اللہ، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور عدنان قادری، ڈائریکٹر جنرل نادرا خالد عنایت اللہ، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ، ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر کیپٹن (ر) بلال راؤ سمیت نادرا، ٹیسکو، جیل خانہ جات، محکمہ داخلہ، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Publisher 

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

57 minutes ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago