Categories: Latest News

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کا دس نئے مقامات پر کیمپنگ پاڈز پراجیکٹ کی توسیع کا فیصلہ

پشاور:16اگست2021(محمد سعد سے)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے صوبے میں سیاحوں کے بڑھتے رش اور نئے مقامات کی آباد کاری سمیت کیمپنگ پاڈز کے پراجیکٹ کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ساتھ ہی موجودہ سیاحتی مقامات پر مقامی افراد کو روزگار کے مواقع دینے اور سیاحوں کیلئے گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہوم سٹے پراجیکٹ کیلئے قرضہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ سیاحت کی جانب سے صوبے میں پانچ مقامات پر کیمپنگ پاڈز کا پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے جس پر سیاحوں کا کافی رش ہے جبکہ پانچ نئے سیاحتی مقامات پر بھی کیمپنگ پاڈز نصب کئے گئے ہیں جو اگلے ماہ سیاحوں کیلئے کھول دیئے جائینگے جن میں کالاش چترال، الئی بٹگرام، مہابن اور مالکہ بونیراور شہید سر شامل ہیں جبکہ حکومتی ہدایات پر دن نئے سیاحتی مقامات کا بھی تعین کیا گیا ہے جہاں پر جلد نئے کیمپنگ پاڈز نصب کئے جائینگے جن میں جاروگو واٹر فال، صولاتنڑ وادی سوات، لشکرگاس بروغل وادی چترال اپر، سرلاسپور وادی چترال اپر، کمراٹ وادی دیر اپر، وادی کالام سوات، وادی الپوری شانگلہ، ثما نا ٹاپ ہنگو اورکزئی، لڑم ٹاپ وادی دیرلوئراور بن شاہی وادی دیر لوئر شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا خیبر بینک کے تعاون سے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی رہائش کیلئے مقامی لوگوں کو قرضۃ دی گی جہاں مقامی افراد اپنے گھروں کا ایک کمرہ حکومتی ڈیزائن کے مطابق بنائینگے جہاں سیاح رہائش پذیر ہونگے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف دیگر منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے جس کیلئے 6 بلین مختص کئے گئے ہیں۔ 13مختلف مقامات پر سڑکوں کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹورازم سہولت سنٹر، ٹورسٹ انفارمیشن سنٹرقائم کئے ہیں تاکہ جس سیاحتی مقامات پر جانے والے سیاحوں کو معلومات باآسانی مل سکے۔ اس کے علاوہ صوبائی محکمہ سیاحت ورلڈ بینک کے تعاون سے کائیٹ پراجیکٹ کے تحت چترال،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور دیر اپر میں ریسکیو 1122 کی سپورٹ سے کنٹینر بیس سہولت سنٹر تعمیر کرر ہی ہے جہاں سیاحوں کو ایمرجنسی سہولیات میسر ہونگے اس کے ساتھ ساتھ 22 کے قریب مختلف مقامات پر فیبری کیٹڈ واش رومزنصب کئے جار ہے ہیں تاکہ دوران سفر سیاحوں کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا سکے۔کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی ثقافت کے فروغ کیلئے اسلام آباد میں موجود ڈسپلے سنٹر کی بحالی پر بھی تیزی سے کام کررہی ہے تاکہ صوبائی ثقافت کو دوسرے شہروں تک رسائی اور رونمائی ممکن بنائی جا سکے۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

1 day ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago