پشاور:16اگست2021(محمد سعد سے)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے نیسلے پاکستان اور ورلڈ بینک کے تعاون سے ایکو ٹورازم کے فروغ کیلئے ٹریک پروگرام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کیاہے۔ کائیٹ پراجیکٹ کے زیر نگرانی چلنے والے ٹریک (TREK) پروگرام کا مقصد ایکو ٹورازم کے ذریعے ذمہ دارانہ سفر کی آگاہی دینا ہے۔ اس سلسلے میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع ”ٹریک اور صحت مند بچے ” رکھا گیا تھا۔ پروگرام میں گلیات کے مختلف سکولوں کے بچوں میں 4ہزار بیگ اور2300 کتابیں تقسیم کی گئیں جبکہ پروگرام کے اختتام پر اساتذہ میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
دسمبر 2020 میں وزیراعظم عمران خان نے ٹریک منصوبہ کا آغاز کیا۔ ٹریک محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا، ورلڈ بینک گروپ اور نیسلے پاکستان کے مابین خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیویلپمنٹ (KITE) منصوبے کے تحت ایک پروگرام ہے۔ جس میں پہلے مرحلے میں آگاہی مہم، پلاسٹک ویسٹ اور ری سائیکل پر توجہ مرکوز کرنا اور دوسرا کمیونٹی پلان جس میں ایسی سرگرمیاں شامل ہیں جو فضلے اور آلودگی کے مسائل سے نمٹنے میں معاون ہونگی۔نیسلے پاکستان کاروباری امور کے سربراہ وقار احمد نے ٹریک پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فضلہ سے پاک مستقبل کیلئے ہمارے وژن کے حصے کے طور پر ہم ٹھوس فضلہ کو کم کرنے کیلئے اپنے اقدامات کو تیز کررہے ہیں اورورلڈ بینک گروپ اور محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے ساتھ ہماری شراکت داری اس سمت میں ایک قدم ہے۔
سینئر پرائیویٹ سیکٹر اسپیشلسٹ ورلڈ بینک گروپ پاکستان کرن افضل نے اس اقدام پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہ اہم سرگرمی اگلے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور ٹریک اب گلیات میں مقامی کمیونٹی کے ذمہ داروں کو کو فعال طور پرشامل کررہے ہیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کائیٹ پروگرام توصیف خالد نے کہاکہ حکومت خیبرپختونخوا ٹریک کے ذریعے سیاحتی علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پلاسٹک وی سائیکلنگ کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آلات کی فراہمی کیساتھ ساتھ اس پروگرام میں شامل دیگر سرگرمیاں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کیلئے آگاہی مہم ہیں۔
مقامی سکولوں میں آگاہی مہم اس پروگرام کا حصہ ہے جو انہیں صاف اور محفوظ گلیات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے قابل بنائے گی۔ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب نے گفتگو کرتے ہوئے جی ڈی اے کی جانب سے ٹریک سرگرمیوں کو فراہم کی جانے والی معاونت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ یہ سرگرمیاں سیاحوں کو گلیات کی قدرتی وادیوں کا بہتر تجربہ کرنے میں مدد دے رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جی ڈی اے ایک محفوظ اور پائیدار گلیات کیلئے ٹریک اقدام کی حمایت جاری رکھے گا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…