Large consignment of donkey meat seized in Islamabad
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ترنول کے علاقے میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران 50 سے زائد زندہ گدھے بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
اس کارروائی کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کی۔ حکام کے مطابق گدھے کا گوشت مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کو فراہم کیے جانے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی اسی نوعیت کی کارروائی کے دوران گدھے کا گوشت برآمد کیا گیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے جس نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے گوشت کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیے ہیں جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…