Peshawar, 80 kg sack of flour reached 15 thousand rupees
سندھ سے گندم پہنچنے کے بعد پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی،ہول سیل مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 5 سوروپے تک سستاہوگیا۔
ویب ڈیسک (ہم نیوز): موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں کمی پرذخیرہ اندوز پریشان ہو گئے ہیں، ڈیلرز کے مطابق قیمتیں مزیدگرنے کاامکان ہے۔
پنجاب کے بعد پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتیں گرگئی۔20کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5سوجبکہ 80کلوبوری کی قیمت میں 1ہزارروپے تک کمی ہوئی۔
قیمتوں میں کمی پر شہری خوش اور حکومت سے مزید کمی کامطالبہ کررہے ہیں،ہول سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 20کلومکس آٹے کا تھیلا 5سو جبکہ فائن آٹا 3سوسے4سوروپے تک سستاہوگیا۔
آٹا ڈیلرزکے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے گندم سٹاک کیاہواتھا،جونئی گندم آنے کے بعد ان کے گلے پڑگیا۔آٹاڈیلرزکے مطابق بہت جلدمارکیٹ میں مزید نئی گندم آنے کے بعد 20کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار روپے تک آنے کاامکان ہے۔
پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…
پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال…
پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر ویب…
سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں سوئی ناردرن…
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری، ناران، سوات اور اپر چترال میں موسم سرد،…
پشاور،نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت،فرار ملزمان کے نام ای سی ایل میں…