: پشاور ٹائم سنٹر میں لگنے والے آگ سے متاثرہ تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آگ کے باعث سات ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگ کے باعث 65 سے زائد دکانیں اور 100 گودام خاکستر ہوئے ہیں۔ زندگی بھر کی جمع پونجی آگ کی نذر ہو گئی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ دکانیں جلنے سے فاقوں پر اتر آئے ہیں۔ کاروبار کو جلد سے جلد بحال کیا جائے۔ ٹائم سنٹر کو جلد سے جلد کاروبار کے لیے کھولا جائے۔
ٹائم سنٹر بند ہونے سے بھی روزانہ لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت مالی امداد سمیت بلا سود قرضے فراہم کرے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ٹائم سنٹر کو نہ کھولا گیا تو پورے پشاور کو بند کر دیں گے۔
یاد رہے کچھ روز قبل ٹائم سنٹر میں اچانک آگ لگ گئی تھی جس پر 14 گھنٹے بعد قابو پایا گیا تاہم اس میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…